اٹک اور اسلام آباد نے پی اے ایف ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

منگل 17 اپریل 2018 19:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) اٹک اور اسلام آباد نے پی اے ایف ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پی اے ایف کرکٹ گرائونڈ ای نائن اسلام آباد میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں اسلام آباد نے سرگودھا کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔ سرگودھا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔

عبدالمالک 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اسلام آباد کی طرف سے شاہزیب نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 12.5 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ شاہزیب 65 اور اکمل حیات نے 50 رنز سکور کئے۔ شاہزیب کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں اٹک نے کوئٹہ کو 58 رنز سے شکست دی۔ اٹک نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز سکور کئے۔ محمد ہارون 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کوئٹہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنا سکی۔ احسان الله اور عبدالسلیم نے 38، 38 رنز بنائے۔ اٹک کی طرف سے ہارون خان اور سہیل نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ہارون خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :