سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کا دورہ ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو ، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

ہسپتال میں گملے نہ ہونے کی وجہ سے کرائے پر لائے گئے گملے سیکرٹری کے جاتے ہی واپس ہٹیاں نرسری پر پہنچا دیئے گئے

منگل 17 اپریل 2018 19:16

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو دورہ ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو ، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، صفائی اور خوبصورتی کیلئے باہر سے اشیاء مانگ کر ہسپتال کو چمکایا گیا، گملے ہٹیاں نرسری سے کرائے پر حاصل کئے گئے ، ایم ایس نے بھی اعتراف کر لیا، تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو کا اعلانیہ دورہ کیا جنہیں سب اچھا کی رپورٹ دینے کیلئے ایم ایس ڈاکٹر شہریار سمیت پورے عملہ کی دوڑیں لگی رہیں ، ہسپتال صاف ستھرا اور خوبصورت نظر آنے کیلئے بازار سے ادھار اور کرائے پر اشیاء لائی گئیں جن میں گملے سر فہرست ہیں، ہٹیاں نرسری سے گملے لاکر سیکرٹری ہیلتھ کی راہداری اور مختلف جگہوں پر رکھ دیئے گئے جس سے ہسپتال جاذب نظر لگ رہا تھا تاہم سیکرٹری ہیلتھ کے جاتے ہی گملے سوزوکی پر لاد کر واپس نرسری بھیج دیئے گئے اس حوالہ سے صحافیوں نے ایم ایس ڈاکٹر شہر یار سے موقف حاصل کیا تو انہوں نے گملے منگوانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عارضی طور پر منگوائے تھے کیونکہ ہسپتال میں ڈویلپمنٹ کے سلسلہ میں میں گملے موجود نہیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :