لاہور ، مانگا منڈی ایک پرچون کی دکان میںڈکیتی میں مارنے جانے والے ایک ملزم کی شناخت ہو گئیں

منگل اپریل 20:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) مانگا منڈی کے پررونق بازار میں واقع ایک پرچون کی دکان میں خونی ڈکیتی میں مارنے جانے والے ایک ملزم کی شناخت ہو گئی ہے بتایاگیا ہے کہ ملزم کی شناخت غلام عرف مانگی کے نام سے ہوئی ہے جو پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا پولیس نے مردہ ڈاکو کے دیگر فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے واضح رہے کہ ڈکیتی کی واردات کے دوران دکاندار ناصر حسن نے فائرنگ کر کے ڈاکو غلام کو ہلاک کردیا تھا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے دکاندار ناصر حسن بھی جاں بحق ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :