لاہور ، پی ایم ایس افسران کی آٹھویں روز بھی علامتی احتجاج جاری

مطالبات کی منظوری تک ان کا احتجاج جاری رہے گی،بیان

منگل اپریل 20:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) سول سیکرٹریٹ میں تعینات پی ایم ایس افسران نے آئندہ جمعہ کو چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید کے دفتر کے باہر خاموش احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے اس سلسلے میں پنجاب بھر میں تعینات پی ایم ایس افسران کو جمعہ کی صبح سول سیکرٹریٹ پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں اپنے احتجاج کے آٹھویں روز پی ایم ایس افسران نے بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنا علامتی احتجاج جاری رکھا اور سیاہ پٹیاں باندھ کر دفاتر باندھ کر سرکاری امور انجام دئیے پی ایم ایس افسران کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک ان کا احتجاج جاری رہے گی کیونکہ چیف سیکرٹری پنجاب نے ان کے مطالبات منظور کئے جانے سے متعلق کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے ۔

متعلقہ عنوان :