لاہور، صاف پانی پروجیکٹ کیس کی سماعت کو نیب میں منتقل کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

منگل 17 اپریل 2018 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) سینئر جج اینٹی کرپشن کی عدالت نے صاف پانی پروجیکٹ کیس کی سماعت کو نیب عدالت میں منتقل کئے جانے کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے بتایاگیا ہے کہ اس کیس کو نیب عدالت میں منتقل کرنے کے حوالے سے نیب لاہور نے سینئر جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں درخواست دائر کررکھی تھی واضح رہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے صاف پانی پروجیکٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں ملوث منصوبے کے بعض افسران کو گرفتار کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :