پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز زراعت کی ترقی میں کردار ادار کر رہا،نصیر عالم

منگل 17 اپریل 2018 20:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر سے پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدراور سیکریٹری نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نصیر عالم خان نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں انسٹی ٹیوٹ آف ایگرکلچرل سائنسز میں نئے شروع ہونے والے ڈسپلن اینٹومولوجی کی ایکریڈیٹیشن سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔

اس موقع پر نصیر عالم خان نے شعبہ زراعت کیلئے خدمات انجام دینے پر ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر اور فیکلٹی ممبران کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پنجا ب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز ملک میں زراعت کی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :