ملک وال، ضلعی صدر نے میونسپل کمیٹی کے چار ن لیگی کونسلرز کی پارٹی رکنیت منسوخ کر دی ،

فیصلہ غیر منصفانہ ہے پارٹی نہیں چھوڑی ، ان ہائوس تبدیلی کیلئے کوشش کر رہے ہیں، کونسلرز مدثر حیدر بٹ کا ردعمل

منگل اپریل 20:45

ملک وال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر شفقت محمود گوندل ایم پی اے نے میونسپل کمیٹی ملک وال کے چار ن لیگی کونسلرز کی پارٹی رکنیت منسوخ کر دی ، چاروں کونسلرز کو ڈی سیٹ کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست بھی دی جائے گی، شفقت محمود گوندل، فیصلہ غیر منصفانہ ہے پارٹی نہیں چھوڑی ، ان ہائوس تبدیلی کیلئے کوشش کر رہے ہیں، کونسلرز مدثر حیدر بٹ ۔

تفصیلات کیمطابق میونسپل کمیٹی ملک وال کے 2 کونسلرز مدثر حیدر بٹ اور جعفر شاہ نے بلدیاتی الیکشن میں ن لیگ کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے جبکہ دو کونسلرز قمر خان اور امجد سپرا نے آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر بعد ازاں ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی تھی ذرائع کیمطابق قمر خان نے ن لیگ میں شمولیت چیئرمین کمیٹی بننے کیلئے کی تھی لیکن انہیں چیئرمین نہیں بنایا گیاتھاجبکہ امجد سپرا پارٹی پالیسی سے نالاں ہو کر اپوزیشن گروپ میں چلے گئے تھے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر شفقت محمود گوندل ایم پی اے نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی میں پارٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی درخواست دے کر چاروں پارٹی کونسلرز نے پارٹی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے جس پر انہیں پہلے شوکاز نوٹس جاری کئے گئے لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب موصول نہ ہونے پران کی پارٹی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے اب ان کو ڈی سیٹ کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دی جائے گی ۔ رابطہ کرنے پر ن لیگی کونسلر مدثر حیدر بٹ نے کہا کہ ضلعی صدر کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے کیونکہ میں نے پارٹی نہیں چھوڑی چونکہ چیئرمین اور وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی عوامی خدمت کرنے میں ناکام ہو گئے ہیںاس لئے ان ہائوس تبدیلی چاہتے ہیں جو آئینی طریقہ کار ہے ۔۔۔