
پشاور، پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے آئی ایم یو کے ذریعے نجی سکولوں کے معائنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،
ترجمان آئی ایم یوکے حوالے نجی سکولوں کے احتجاج سے متعلق شائع خبر کو غلط، بے بنیاد اور قرار دے دیا ، کہ پرائیویٹ سکولز کے اندر حاضری اور ڈسپلن اُن کا اندرونی معاملہ ہے ، آئی ایم یو کا کوئی سروکار نہیں، وضاحتی بیان
منگل 17 اپریل 2018 20:45
(جاری ہے)
ترجمان نے مزید واضح کیا کہ پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نینجی تعلیمی شعبے اور والدین و طلبہ کے وسیع ترمفاد میں قائم صوبائی اسمبلی سے منظور کردہ قانونی ادارہ ہے جس نے اضلاع کی سطح پر پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن اور سالانہ تجدید کے فارم وصول کرنے اور انکی سکروٹنی کیلئے آئی ایم یو کی خدمات حاصل کی ہیں کیونکہ نیا ادارہ ہونے کے سبب اضلاع میں اتھارٹی کا کوئی دفتر یا سیٹ اپ نہیں اور ضلعی دفاتر قائم ہونے تک آئی ایم یو سے فارم وصولی اور سکروٹنی و درستگی کی درخواست کی گئی ہے جو اس نے کمال مہربانی سے قبول کی ہے ترجمان نے بتایا کہ اتھارٹی کا ہر فیصلہ بورڈ آف گورنر کے اجلاسوں میں ہوتا ہے اور فیصلہ سازی کے ہر عمل میں پرائیویٹ سکولز کے نمائندے بھی شامل ہوتے ہیں اسی طرح نئے پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن یا سالانہ تجدید کے سلسلے میں کوئی ابہام دور کرنے کیلئے اگر کسی ضلع میں ّآئی ایم یو کا اہلکار سکول کا دورہ کرے گا تو پرائیویٹ سکولز کے ممبران بھی انکے ہمراہ ہونگے اور یہ نجی سکولز کے عین مفاد میں ہے تاکہ رجسٹریشن و تجدید کے معاملات جلد از جلد اور خوش اسلوبی کے ساتھ نمٹائے جاسکیں۔
یہ امر افسوسناک ہے کہ بعض مفاد عناصر اتھارٹی اور نجی سکولوں سے متعلق افواہیں اور غلط فہمیاں پھیلانے میں مصروف ہیں جو پرائیویٹ سکولز اور عوام دونوں کے مفاد میں نہیں اسلئے نجی تعلیمی شعبے کو محتاط ہونے کے علاوہ اسکے تدارک کیلئے موثر کاروائی کرنا چاہئے ترجمان نے امید ظاہر کی کہ آئندہ اسطرح کی منفی میڈیا رپورٹوں اور سنسنی خیز ی پھیلانے کی کوششوں سے گریز کیا جائے گامزید قومی خبریں
-
علاقے کلیئر ہوگئے تھے تو دہشت گردوں کو واپس کون لایا ، سہیل آفریدی
-
پاک افغان کشیدگی میں دونوں ممالک کا جانی و مالی نقصان ہورہا ہے، بیرسٹر سیف
-
کپاس کی پیداوار میں مزید کمی کا خدشہ
-
سپریم جوڈیشل کونسل کی ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ میں اہم ترمیم، میڈیا پر بات کرنے پر پابندی
-
پاکستان اور چین کے تعلقات سات دہائیوں پر محیط ایک لازوال دوستی کی مثال ہیں، مجتبیٰ شجاع الرحمن
-
کوہستان کرپشن سکینڈل ،مرکزی ملزم ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی اہلیہ سمیت گرفتار
-
ساہیوال، شادی تقریب میں ڈانس ،پولیس کا چھاپہ ، دو گرفتار، دو فرار
-
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں سات روز کی توسیع
-
وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اچانک دورہ
-
پنجاب بلدیاتی انتخابات،پی ٹی آئی کے میدان سے باہر ہونے کا خدشہ
-
ساہیوال کول پاورپراجیکٹ کا اپنے ملازم کی پیشہ ورانہ ترقی میں اہم کردار
-
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کارساز حملے کی 18 ویں برسی پر شہدا کو خراج عقیدت پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.