فلسفہ اور سائنسی نظریات کو مذہب کے ساتھ یکجاکرنا قطعاًً درست نہیں، ڈاکٹر عبدالحفیظ

منگل 17 اپریل 2018 21:15

لاہور۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) نامور فلسفی اور پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ کے سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالحفیظ فضلی نے کہا ہے کہ فلسفہ اور سائنسی نظریات کو مذہب کے ساتھ یکجاکرنا قطعاًً درست نہیں،سائنس اور فلسفہ عارضی علوم ہیں جو وقت اور حالات کے تحت تبدیل ہوتے رہتے ہیں،جبکہ قرآن سچ ہے اور سچ کبھی تبدیل نہیں ہوتا اور ہمیشہ یکساں رہتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میںایک خصوصی لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔پروفیسر عبدالحفیظ فضلی نے اس موقع پر مختلف سکالرز کے حوالے سے بھی بتایا جنہوں نے مذہب اور سائنس کویکجا کرنے کے حوالے سے کام کیا ہے۔ اس خصوصی لیکچر کا اہتمام جی سی یو بریٹ فلاسفیکل سوسائٹی کی جانب سے کیا گیا تھا،جبکہ اس موقع پر جی سی یو شعبہ فلسفہ کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثوبیہ طاہر بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :