بہائو الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سکیورٹی ونگ کو مزید اسلحہ فراہم کردیاگیا

منگل 17 اپریل 2018 21:28

ملتان۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) موجودہ دور میں تمام اداروں خصوصاًًتعلیمی اداروں میں جدید اسلحہ کی شدید ضرورت ہے تاکہ اداروں میں کام کرنے والے لوگوں اور علم حاصل کرنے والے طلباء طالبات کی جان و مال کا تحفظ کرکے اور انہیں پرامن ماحول دیا جائے ۔ وائس چانسلر بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹرطاہر امین نے یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر محمد عمر چوہدری کے ہمراہ جدید اسلحہ کا معائنہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کی نگہبانی پر اور دشمن کے خلاف پوری قوت و طاقت سے نبردآزما ہیں، اس لیے ان پر بوجھ بننے کے بجائے اپنے جوانوں کو جدید اسلحہ فراہم کرکے اور انہیں پیشہ ورانہ تربیت دے کر اپنے ادارے کی حفاظت کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے ریذیڈنٹ آفیسر اور سیکورٹی آفیسر اپنی اس ڈیوٹی کو احسن طریقے سے نبھارہے ہیں۔تاہم ان کو مزید چوکنا رکھناہوگا۔ اس موقعہ پر آر او ڈاکٹر مقرب اکبر اور سیکورٹی آفیسر خلیل احمد کھور نے وائس چانسلر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں یونیورسٹی سیکورٹی سٹاف کے پاس صرف پمپ ایکشن گن تھیں․ جن سے صرف کارتوس فائر ہوتے تھے۔

اب جدید رائفل جی تھری ، پسٹل 9 ایم ایم ، پسٹل POF-4 ، پسٹل POF-5 ،05 ڈرائون کیمرہ ، 01 واک تھرو گیٹ ، 07 میٹل ڈیٹکٹر ،100 ٹریسر اور بڑی تعداد میں ایمونیشن موجود ہیں جو کسی بھی ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے کافی ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال یونیورسٹی کے تمام سیکورٹی گارڈ کو اسلحہ کی باقاعدہ پولیس سے ٹریننگ کرائی گئی ہی․ ڈرائون کیمرے کے استعمال کے لیے لاہور سے دو گارڈ تربیت لے آئے ہیں۔ اس موقعہ پر سیکورٹی سٹاف کا کہناتھا کہ نیا اسلحہ اٹھانے اور استعمال کرنے میں آسان ہے اور یونیورسٹی کی حفاظت کے لیے سود مند ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :