کسانوں کو گندم کی قیمت کی ادائیگی کی پالیسی کا اعلان

منگل 17 اپریل 2018 21:28

خانیوال۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) حکومت نے کسانوں کو گندم کی قیمت کی ادائیگی کی پالیسی کا اعلان کر دیا، بنکوں کو اسکرول جاری کرنے کے اگلے دن کا شتکاروں کورقوم کی ادائیگی کر دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں کسانوں سے گندم ًخریدنے کیلئے 382 مراکز قائم کیئے ہیں کسانوں سے گندم خریدنے کے بعد اسی دن بنکوں کو انکا اسکرول جاری کر دیا جائے اگلے ہی دن کسانوں کو انکی گندم کے عوض مطلوبہ رقم جاری کر دی جائے گئی جس کے لیے بنکو ںمیں خصوصی کاؤنٹر قائم کیے جائیں گئے ۔