نواز شریف کا اپنی اہلیہ کی عیادت کیلئے کل لندن روانگی کا امکان ، مریم نواز بھی ہمراہ ہونگی

منگل 17 اپریل 2018 21:50

نواز شریف کا اپنی اہلیہ کی عیادت کیلئے کل لندن روانگی کا امکان ، مریم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کا اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے کل بروز بدھ لندن روانگی کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ترجمان شریف فیملی کے حوالے سے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز شدید علالت کے باعث گزشتہ کئی روز سے لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی عیادت کے لئے نواز شریف آج (بدھ) لندن روانہ ہو رہے ہیں جبکہ انکی صاحبزادی مریم نوازبھی انکے ہمراہ روانہ ہونگی ۔