سبی میں12نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کے حق میں آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے ملازمین سراپاء احتجاج ،ڈپٹی کمشنر آفس سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

منگل 17 اپریل 2018 22:41

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) سبی میں12نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کے حق میں آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے ملازمین سراپاء احتجاج ،ڈپٹی کمشنر آفس سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ،گورنر ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنا و مظاہرہ،وفاقی و صوبائی حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ سمیت اپ گریڈیشن اور چارٹرآف ڈیمانڈ پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائے ،مظاہرین ،تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ضلع سبی کے صدر بابو محمد انور خجک کی قیادت میں ملازمین نے 12نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کے حق میں احتجاجی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس کے سبزہ زار سے نکالی گئی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی گورنر ہائوس پہنچی جہاں پر مظاہرین نے احتجاجی دھرنا دیا اور مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرئے سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا ضلع سبی کے صدر بابو محمد انور خجک،جنرل سیکرٹری عادل شاہ،فنانس سیکرٹری محمد ابراہیم خج،پریس سیکرٹری لیاقت بنگلزئی ،عمران بیگ،بی این پی عوامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری جلال بلوچ ایڈوکیٹ ،مرتضیٰ خجک ،عطاء اللہ رند،غفار جمالی و دیگر نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام سمیت ملازم طبقے کا بھی جینا دوبھر کردیا ہے کم اور قلیل تنخواہوں میں ضروریات زندگی پورا کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بن چکا ہے جس کی وجہ سے ملازمین کی کمر دو لخت ہوچکی ہے حکمران اپنی تنخواہوں اور مراعات میں تو 400فیصد تک اضافہ کرتے ہیں لیکن حکومتی مشینری چلانے والے ملازمین کی تنخواہوں میں آٹے میں نمک کے برابر اضافہ کرکے لولی پوپ دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ملازمین کی اپ گریڈیشن ،ہائوس اور رسک الائونسز کی عدم ادائیگی جیسے مسائل کی وجہ ملازمین کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ ملازمین کی تنخواہوں نے مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرئے جبکہ ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری عملدرآمد کرکے ملازمین کو ریلیف دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :