فیصل رضا آبادی کو پکڑ کر لایا جائے

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں متعلقہ تھانے کو فیصل رضا آبادی کی گرفتاری کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 18 اپریل 2018 11:25

فیصل رضا آبادی کو پکڑ کر لایا جائے
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل 2018ء) : سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل رضا آبادی کو توہین عدالت کیس میں پکڑ کر لانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماء فیصل رضا عابدی نے دوران پروگرام عدلیہ کیخلاف توہین آمیز گفتگو کی تھی۔جس کے بعد سپریم کورٹ نےفیصل رضا عابدی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

(جاری ہے)

آج سپریم کورٹ میں فیصل رضا آبادی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نجی ٹی وی چینل کو شرم آنی چاہئیے تھی۔کیا چینل نے پروگرام آن ائیر ہونے سے پہلے نہیں دیکھا تھا؟نجی ٹی وی چینل کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم اپنی غلطی کے لیے معذرت چاہتے ہیں ہم نے اینکر کو بھی فارغ کر دیا ہے۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ فیصل رضا آبادی کو اگلی سماعت پر پکڑ کر لایا جائے۔سپریم کورٹ نے متعلقہ تھانے کو فیصل رضا آبادی کی گرفتاری کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔کیس کی مزید سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔