سٹار تھیٹر میں20اپریل سے اسٹیج ڈرامہ’’ چرچے بے بی دے‘‘پیش کیا جائے گا

بدھ اپریل 12:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) سٹار تھیٹر فیصل آباد میں جمعہ 20اپریل سے اسٹیج ڈرامہ ،، چرچے بے بی دے ،،پیش کیا جائے گا، جس کے پروڈیوسر بائو اصغر علی اور علی اصغر ہیں جبکہ اس ڈرامہ کی کاسٹ میں معروف اداکارہ بے بی جان ،عابدہ بیگ ،فریحہ خان ،سونیا خان ،منیشا چوہدری ،اسلم چٹا ،گاما بی اے ،اظہر نشئی ،ستار کمال ،کامی کمال اور مجاہد عباس شامل ہیں ،اداکارہ بے بی جان کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز کے بعد بائو اصغر علی کا شوبز انڈسٹری میں کام کرنا ہمارے لیئے بڑی خوشی کی بات ہے ،بائو اصغر نے بتایا کہ ’’چرچے بے بی دے‘‘ ایک منفردڈرامہ ہے جو ڈرامہ بین بے حد پسند کرینگے ۔