ملک میں 9 ماہ کے دوران 7642 بسیں اور ٹرک تیار،

7305 فروخت ہوئے، آل پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن

بدھ 18 اپریل 2018 12:36

ملک میں 9 ماہ کے دوران 7642 بسیں اور ٹرک تیار،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) رواں مالی سال کے 9 ماہ میں ملک میں مجموعی طورپر 7ہزار642 بسیں اور ٹرک تیار جبکہ 7ہزار 305 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لے کر مارچ کے اختتام تک ملک میں مجموعی طورپر 7ہزار642 بسیں اور ٹرک تیار جبکہ 7ہزار 305 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 6ہزار 382 یونٹ بسیں اور ٹرک جبکہ 6 ہزار 174 کی فروخت ریکارڈ کی گئی ۔ اعداد وشمار کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں بسوں کی پیداوار اور فروخت میں کمی جبکہ ٹرکوں کی پیداوار اور فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

9 ماہ میں ملک میں 555بسیں تیار اور 509 کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کم ہے ۔

گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں ملک میں 893 بسیں تیار اور 853 کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔اس کے برعکس ٹرکوں کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ مالی سال کے ابتدائی 9ماہ میں ملک میں 6ہزار 907ٹرک تیار جبکہ 6ہزار 796 کی فروخت ریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ میں ملک میں مجموعی طورپر 5ہزار 489 یونٹ ٹرکوں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی ان میں ہینو، نسان ، ماسٹراور ایسوزو کی بسیں اور ٹرک شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :