
فرانسیسی شخص کی ایک اورکامیاب سرجری ،
تیسرا چہرہ لگا دیا گیا میں 43 سال کا ہوں اور عطیہ کرنے والا 22 کا تھا تو میں اب پھر سے 22 کا ہو گیا ہوں،جیروم کی گفتگو
بدھ 18 اپریل 2018 12:44

(جاری ہے)
ان کا پہلا ٹرانسپلانٹ 2010 میں کیا گیا تھا جو کامیاب رہا تھا، لیکن 2015 میں انھیں نزلہ زکام ہوا اور اس کے لیے انھیں اینٹی بائیوٹک دی گئیں جو ان کے لیے سازگار ثابت نہ ہوئیں۔
جسم کے قبول نہ کرنے کی ابتدائی علامات 2016 اور گذشتہ نومبر میں سامنے آئیں جب ان کا چہرہ نیکراسس میں مبتلا ہو گیا اور اسے آخرکار ہٹانا ہی پڑا۔جیروم ہیمون پیرس کے جارجز پومپیڈو ہسپتال میں ایک کمرے میں بنا چہرے کے رہے۔ وہ نہ تو دیکھ سکتے تھے، نہ بول پاتے تھے اور نہ ہی سن سکتے تھے۔جنوری میں انھیں چہرہ عطیہ کرنے والا شخص مل گیا جس کے بعد دوسری مرتبہ پیوندکاری کی گئی۔اس سے قبل کہ ان کے چہرے کو پھر سے قبول نہ کیا جائے جیروم ہیمون جنھیں فرانسیسی میڈیا نے دا مین ود تھری فیسسز کا نام دیا ہے، نے ٹرانسپلانٹ سے قبل خصوصی علاج کے ذریعے اپنے خون کو صاف کرایا۔ان کا نیا چہرہ نرم ہے اور حرکت نہیں کرتا، ان کی جلد، کھوپڑی اور خدو خال ابھی سیدھے کرنا باقی ہیں لیکن وہ اپنی صحت یابی کے لیے مثبت ہیں۔جیروم نے فرانسیسی ٹی وی کو بتایاکہ میں 43 سال کا ہوں اور عطیہ کرنے والا 22 کا تھا تو میں اب پھر سے 22 کا ہو گیا ہوں۔ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والے اس آپریشن کی سربراہی لورینٹ لینٹیئری نے کی جو ہاتھوں اور چہرے کی پیوندکاری کے ماہر ہیں اور انھوں نے ہی آٹھ سال قبل جیروم کی ابتدائی سرجری کی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
-
امریکی صدر ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
-
امریکا اورچین میں ٹک ٹاک کی سروس جاری رکھنے کا معاہدہ طے
-
بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان
-
بارشوں اور سیلاب سے بھارتی پنجاب میں فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان
-
صدر ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، احتجاجی مظاہرے متوقع
-
محمد بن سلمان سے ایرانی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
-
امریکہ اورچین کے درمیان ٹک ٹاک معاہدہ طے پا گیا، ٹرمپ کا اعلان
-
غزہ سے لاکھوں بچوں سمیت بھوکے اور پیاسے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو غیر انسانی ہے ، یونیسف
-
ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا ہے
-
آپ کے ہاتھ میں موبائل فون ہے تو آپ اسرائیل کا ایک ٹکڑا پکڑے ہوئے ہیں‘ نیتن یاہو
-
متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.