جاپان کے امریکا کے ساتھ تجارتی منافع میں کمی

بدھ 18 اپریل 2018 13:09

جاپان کے امریکا کے ساتھ تجارتی منافع میں کمی
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) جاپان نے کہا ہے کہ مارچ کے دوران اس کے امریکا کے ساتھ تجارتی منافع میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکی کاروں اور طیاروں کی درآمد میں اضافہ ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق مارچ کے دوران جاپان کا امریکا کے ساتھ تجارتی منافع 623.1 ارب ین (5.9 ارب ڈالر ) رہا جو فروری کی نسبت 0.2 فیصد کم ہے۔

اس کی وجہ ماہ کے دوران امریکی ساختہ گاڑیوں اور طیاروں کی درآمد کے باعث اخراجات میں اضافہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہ کے دورا ملک کا مجموعی تجارتی منافع 797.3 ارب ین رہا جو مارچ 2017 ء کے مقابلے میں 32.1 فیصد زیادہ ہے۔ماہ کے دوران برآمدات کی شرح میں 2.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ کاروں اور چپ ساز آلات کی برآمد میںاضافہ ہے دوسری جانب درآمدات میں مارچ 2017 ء کی نسبت 0.6 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

مارچ کے دوران ڈالر کے مقابلے میں ملکی کرنسی ین کی شرح تبادلہ مارچ 2017 ء کے مقابلے میں اوسطا 6.3 فیصد زیادہ رہی۔اس کے علاوہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے باعث پٹرولیم مصنوعات اور ایل این جی کی درآمدی قیمت میں اضافہ رہا۔ان کا کہنا تھا کہ کاروں کی درآمدی قیمت میں اضافے کے باوجود مارچ کے دوران ان کی درآمد میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی۔