اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر جنسی تشدد کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادار کرے، ملیحہ لودھی

بدھ 18 اپریل 2018 13:32

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر جنسی تشدد کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے خلاف جنسی تشدد کے واقعات کے خاتمہ کی ضرورت ہے، انہوں نے دنیا بھر کے متنازعہ خطوں میں جنسی طور پر حراساں کرنے کے واقعات کے خاتمہ کے لئے مطالبہکیا ہے اور کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر کئے جانے والے جنسی تشدد کے خاتمہ کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنا کردار ادار کرے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنسی تشدد کے خاتمی کے حوالہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ میانمار سے لے کر مقبوضہ کشمیر تک دنیا بھر کے متنازعہ علاقوں میں ریاستی اور غیر ریاستی عناصر مخالف آبادی پر دبائو بڑھانے کے لئے خواتین پر جنسی تشدد کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ متنازعہ علاقوں میں جبر اور ظلم کے ساتھ ساتھ اپنے مخالفین کی آواز کو دبانے کے لئے خواتین پر جنسی تشدد معمول بن چکا ہے ۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری اس طرح کے واقعات کی مذمت تو کرتی ہے تاہم عورتوں اور بچیوں پر ہونے والے جنسی تشدد میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ متنازعہ علاقوں میں جبر و تسلط کے باعث اس طرح کے واقعات کی رپورٹنگ کی شرح بھی انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے عالمی براردی ان گھنائونے جرائم سے بے خبر رہتی ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ دنیا بھر میں قائم امن کے لئے جاری امن مشن میں پاکستان کی فوج اہم کردار ادار کر رہی ہے اور اس وقت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں7 ہزار سے زیادہ پاکستانی فوجی اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں ۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں کے دوران ایک لاکھ 70 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں نے خدمات سر انجام دیں اور امن و استحکام کی خاطر 144 سے زیادہ اہلکار جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں۔