والدین کا بیٹی کا ریپ کرنے والوں سے پیسے لینے کا انکشاف

بھارتی پولیس نے لڑکی کی والدہ کو گرفتارکرلیا،والد مفرور،تلاش جاری،مزید تفصیلات گرفتاری کے بعد سامنے آئیں گی،پولیس

بدھ 18 اپریل 2018 13:57

والدین کا بیٹی کا ریپ کرنے والوں سے پیسے لینے کا انکشاف
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ایک لڑکی اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا شکار کیے جانے کی تحقیقات کرنے والی پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے کہاہے کہ لڑکی کے والدین نے بیٹی کا ریپ کرنے والوں سے پیسے لیے ہیں ،بھارتی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایم این تیواری نے بتایا کہ بچی پانچ لاکھ روپے لے کر تھانے پہنچی اور شکایت درج کرائی،دہلی پولیس نے کہا کہ لڑکی کی ماں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے والد کو تلاش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال مفرور ہے۔پولیس ڈپٹی کمشنر ایم این تیواری نے بتایاکہ ہمارا خیال ہے کہ ملزمان نے متاثرہ لڑکی کے والدین کو پیسے دے کر معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی ہے،انھوں نے مزید بتایاکہ لڑکی کو اس بات کا علم ہو گیا اور اسے یہ بھی پتہ چلا کہ اس کے ماں باپ نے پیسے کہاں چھپا رکھے ہیں۔ اس کے والد کی گرفتاری کے بعد ہی تفصیلات سامنے آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :