کراچی کیلئے پی پی سرکار کا بڑا تحفہ، 10 نئی بسیں چلادیں

شہریوں نے ڈھائی کروڑ کی آبادی کے لئے 10 بسوں کے تحفے کو مذاق قرار دیا

بدھ 18 اپریل 2018 14:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) شہر قائد کو پیپلزپارٹی سرکار نے پیپلزبس سروس کے نام سے بڑا تحفہ دیتے ہوئے 10 نئی بسیں چلادی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی کو 10 سال بعد 10 بسوں کا تحفہ دیاہے، یہ بسیں بھی مستقل نہیں بلکہ آزمائشی بنیادوں پر پائلٹ پروجیکٹ کے تحت چلیں گی۔ شہریوں نے ڈھائی کروڑ کی آبادی کے لئے 10 بسوں کے تحفے کو مذاق قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ ناصر حسین شاہ نے کہاکہ پیپلز بس سروس سندھ حکومت اور نجی کمپنی کا مشترکہ منصوبہ ہے، تاہم اس میں سندھ حکومت نے کوئی سرمایہ کاری نہیں کی، بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری صاحب کی ہدایت ہے کہ کراچی کے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات دی جائیں۔پیپلزبس سروس صبح7سے رات10بجے تک چلے گی، بس میں30افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے تاہم رش کے اوقات میں شہری کھڑے ہو کر سفر کرسکیں گے ۔پیپلزبس سروس کے تحت چلنے والی بسوں کی تعداد10ہے، جس کا کرایہ 20، 30اور40 روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :