باحہ میں ایک کلو سونا اور ہزاروں ریال چوری کرنے والا 4 رکنی عرب گروہ گرفتار

بدھ 18 اپریل 2018 14:53

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) سعودی عرب کے علاقے باحہ کی پولیس نے ایک کلو سونا اور ہزاروں ریال چوری کرنے والے 4 رکنی عرب گروہ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

باحہ پولیس کے ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ 4 عرب چوروں نے 34 ہزار ریال اور 2 لاکھ ریال مالیت کے زیورات چوری کرکے چھپا دیے تھے جنھیں پولیس نے برآمد کرکے ضبط اور چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے اقبال جرم کرکے مسروقہ زیورات کی جگہ کی نشاندہی بھی کردی تھی جنہیں برآمد کرکے ضبط کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :