ایئر انڈیا کا جیٹ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث جولائی تک بین الاقوامی پروازوں میں کمی کا اعلان
جیٹ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث بھارت کی سب سے بڑی ائیرلائن ائیر انڈیا ڈومیسٹک پروازوں کی تعداد میں بھی کمی کرے گی
محمد علی
ہفتہ 2 مئی 2026
21:13
Air India To Cut International Flights Till July Amid Jet Fuel Price Surge pic.twitter.com/HCbcdgJIOd
— NDTV (@ndtv) May 2, 2026
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر انڈیا کو مالی سال 2026 کے دوران 22 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ یہ نقصان پاکستان کی جانب سے ائیر اسپیس بند کرنے اور جیٹ ایندھن کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث ہوا۔
ائیرلائن حکام کے مطابق جیت فیول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث کئی بین الاقوامی روٹس غیر منافع بخش ہو چکے۔ اس صورتحال میں غیر منافع بخش روٹس پر پروازوں کی تعداد کو کم کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایئر انڈیا، انڈیگو اور اسپائس جیٹ، جو بھارت کی ہوا بازی کی مارکیٹ کے 95 فیصد حصے کو کنٹرول کرتی ہیں، نے مودی حکومت کو بتایا ہے کہ ایئر لائن انڈسٹری "آپریشنز بند ہونے" کے دہانے پر ہے۔ جنگ اور آبنائے ہرمز کی تقریباً مکمل بندش نے بھارت میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جو دنیا کی پانچویں بڑی ہوا بازی کی مارکیٹ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، فضائی حدود کی پابندیوں نے ایئر لائنز کے آپریٹنگ اخراجات میں اضافہ کر دیا ہے، خاص طور پر طویل فاصلے کے روٹس پر۔ ایئر لائنز نے ایوی ایشن ٹربائن فیول کی قیمتوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے، جو کسی بھی کیریئر کے آپریشنل اخراجات کا تقریباً 40 فیصد ہوتا ہے۔ اسی دوران، فیڈریشن آف انڈین ایئر لائنز نے شہری ہوا بازی کی وزارت سے کہا ہے کہ وہ ایندھن کی قیمتوں کے طریقہ کار کو ملکی اور بین الاقوامی دونوں آپریشنز تک توسیع دے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت میں سکھوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، گرپتونت سنگھ
-
کیرولین لیویٹ وائٹ ہائوس پریس سیکریٹری کا عہدہ چھوڑ دیں گی
-
دنیا کے کئی ممالک میں مکمل اور جزوی سورج گرہن کا نظارہ
-
ایران تباہ ہوچکا، اللہ کا شکر ہے کہ وہ اب مشرق وسطی کا بدمعاش نہیں رہا، ٹرمپ
-
ٹرمپ انتظامیہ وائٹ ہائوس کی تعمیر پر 900 ملین ڈالر خرچ کرے گی
-
پیرس میں یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے تقریب
-
ایران کے حوالے سے صورتحال بہتر، امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہی: ٹرمپ
-
اوپن اے آئی نے سائبر سکیورٹی پروگرام ’’ڈے بریک‘‘ کو وسعت دے دی
-
چین کے مقامی ساختہ C919 طیارے کی پہلی بین الاقوامی تجارتی پرواز مکمل
-
طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے 24 لاکھ لڑکیاں ثانوی تعلیم سے محروم ہیں، یونیسکو
-
پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات علاقائی سیکیورٹی میں اضافہ کا سبب بن سکتے ہیں، صدرایران
-
پرواز تبدیل کرنا سیکرٹ سروس کی ہدایات پر عمل تھا، ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.