ٹاٹا گروپ کا مکہ مکرمہ کے قریب تاج ہوٹل کے قیام کا منصوبہ،

افتتاح2023ء میں ہوگا

بدھ 18 اپریل 2018 14:53

ٹاٹا گروپ کا مکہ مکرمہ کے قریب تاج ہوٹل کے قیام کا منصوبہ،
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) بھارت کی وی سائٹ منی کنٹرول نے اطلاع دی ہے کہ ٹاٹا گروپ مکہ مکرمہ میں تاج ہوٹل قائم کررہا ہے جس کا افتتاح جنوری 2023ء میں افتتاح ہوگا۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی ایچ سی ایل کے ایگزیکٹیو چیئرمین پونٹ چٹوال نے بتایا کہ ام القریٰ کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا میں آئی ایچ سی ایل کا یہ چوتھا ہوٹل ہوگا اور یہ مسجد الحرام کے قریب تعمیر ہوگا۔ تجارتی مراکز اور ریٹیل کی دکانوں سے بھی قریب رہے گا۔ یہ 340کمروں پر مشتمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :