مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے کمی، سرکاری نرخ 432 روپے مقرر

منگل 1 جولائی 2025 22:59

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے کمی، سرکاری نرخ 432 روپے مقرر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء)مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد نیا سرکاری نرخ 432 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ تاہم مارکیٹ میں گراں فروشی کا سلسلہ جاری ہے، اور برائلر گوشت 450 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 284 روپے اور پرچون ریٹ 298 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، مگر دکاندار منڈی میں زندہ برائلر 295 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔

شہریوں نے شکایت کی ہے کہ نرخ نامے کی خلاف ورزی اور گراں فروشی پر حکومتی کنٹرول کمزور ہو چکا ہے اور اس پر فوری مؤثر کارروائی کی ضرورت ہے۔عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت اقدامات کریں تاکہ صارفین کو ریلیف مل سکے۔