برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ

ہفتہ 28 جون 2025 16:29

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھا ئو کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14روپے کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 417روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے تاہم مارکیٹ میں برائلر گوشت 440روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جس سے شہریوں کو اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔زندہ برائلر کی ہول سیل قیمت 274روپے فی کلو جبکہ پرچون نرخ 288روپے فی کلو مقرر ہے تاہم بیشتر علاقوں میں دکاندار اس سے زائد قیمت وصول کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :