Live Updates

ہونڈا اٹلس نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

1 فیصد کاربن لیوی کی وجہ سے قیمت میں2سی6ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا

منگل 1 جولائی 2025 15:43

ہونڈا اٹلس نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)ہونڈا اٹلس لمیٹڈ نے بجٹ میں نئے ٹیکس کو جواز بناتے ہوئے اپنی بائیکس کی قیمت میں2سی6ہزار روپے تک اضافہ کر دیاڈیلرز نے قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اضافہ حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل انجن کی درآمد پر 1 فیصد کاربن لیوی عائد کرنے کے فیصلے کی وجہ سے ہوا ہے۔ قیمتوں میں نظرثانی کے بعد ہونڈا کے سب سے مقبول ماڈل سی ڈی 70کی قیمت میں 2,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 159,900 روپے پر فروخت ہو رہا ہے، جبکہ سی ڈی 70ڈریم کی قیمت بھی 2,000 روپے بڑھ کر 170,900 روپے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

پرائیڈور ماڈل کی قیمت میں 3,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 211,900 روپے کی ہو گئی ہے۔ سی جی125کی قیمت میں 4,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 238,900 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ سلف سی جی125اورگولڈ سی جی 125ایس دونوں کی قیمتوں میں 4,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ بالترتیب 286,900 اور 296,900 روپے ہو گئی ہیں۔اعلی ماڈلز میں سی بی125ایف کی قیمت میں 6,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 396,900 روپے کی سطح پر ہے۔سی بی 150ایف کی قیمت بھی 6,000 روپے بڑھ کر 499,900 روپے ہو گئی ہے جبکہ سی بی 150 ایف سپیشلکی قیمت میں 6,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 503,900 روپے ہو گئی ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :