اسکرپٹ اچھا ہوتو فلم کی کامیابی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، پرویز کلیم

بدھ 18 اپریل 2018 15:12

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) رائٹر و ہدایت کار محمد پرویز کلیم نے بتایا کہ آج کے نوجوان فلم رائٹرز کراچی میں فلم لکھنے کا بھاری معاوضہ لے رہے ہیں جو بہت خوشی کی بات ہے، ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ میں بھی ان دنوں ہدایت کارہ سنگیتا کے لیے کراچی سے بننے والی فلم کا سکرپٹ لکھ رہا ہوں،جس کا مجھے معقول معاوضہ دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ رائیٹر اور اس کا سکرپٹ کسی بھی فلم کا بنیادی جز ہوتا ہے،سکرپٹ اچھا ہوتو فلم کی کامیابی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں،میری نئی فلم کا اسکرپٹ دیکھنے والوں کو پسند آئے گا۔

متعلقہ عنوان :