امریکہ نے غلط اقدامات جاری رکھے تو چین اپنا رد عمل ظاہر کرے گا، چینی وزارت خارجہ

تجارتی تنازعات کی اصلیت کثیرالجہتی و یکجہتی ، عالمی آزاد تجارت اور تجارتی تحفظ پسندی کے درمیان جنگ ہے تمام مسائل سے نمٹنے کے لئے پرامن مشاورت اور کثیرالطرفہ تعاون ضروری ہے،پریس بریفنگ

بدھ 18 اپریل 2018 15:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے غلط اقدامات جاری رکھے گا تو چین کثیرالطرفہ اور آزاد تجارت کے تحفظ کیلئے یقیناً اپنا رد عمل ظاہر کرے گا۔ریڈیو چائنہ انٹرنیشنل کے مطابق خاتون ترجمان نے بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں چین امریکہ تجارتی تنازعات کے حوالے سے سوالات کے جواب میں کہا کہ چین امریکہ تجارتی تنازعات کی اصلیت کثیرالجہتی اور یکجہتی ، عالمی آزاد تجارت اور تجارتی تحفظ پسندی کے درمیان جنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے عالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین کلاوس شواب سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ اس وقت دنیا میں مسائل اور چیلنجز بہت زیادہ ہیں لیکن تمام مسائل سے نمٹنے کے لئے پرامن مشاورت اور کثیرالطرفہ تعاون ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ہوا چھون اینگ نے کہا کہ حال ہی میں چین جاپان اعلی سطحی اقتصادی بات چیت اور چین بھارت اقتصادی تزویراتی بات چیت کے دوران جاپان اور بھارت نے اصولوں کے تحت کثیرالطرفہ تجارتی نظام اور عالمی تجارتی تنظیم کے مرکز میں عالمی آزاد تجارتی نظام کے تحفظ کا اظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں بڑی تعداد میں مختلف ممالک کے راہنماوں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہوں نے متعلقہ خیالات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :