پروفیسر اصغر شاد کی پروفیسر عتیق الرحمن چوہدری کو ڈپٹی کنٹرولر اور ڈپٹی سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور تعیناتی پر مبارک باد

بدھ 18 اپریل 2018 15:50

بھمبر۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ماہر تعلیم پروفیسر عتیق الرحمن چوہدری کو ڈپٹی کنٹرولر اور ڈپٹی سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور تعیناتی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پروفیسر اصغر شاد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق و وزیر ہائیر ایجوکیشن بیرسٹر افتخار گیلانی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن زاہد عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بہترین صلاحیتوں کے مالک ماہر تعلیم کو یہ ذمہ داری سونپی ۔