Live Updates

تحریک انصاف کی17سینیٹرز نے قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت اور چیرمین شپ سے استعفے دیدیے

منگل 16 ستمبر 2025 20:25

تحریک انصاف کی17سینیٹرز نے قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت اور چیرمین شپ سے استعفے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی17سینیٹرز نے قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت اور چیرمین شپ سے استعفے دیدیے،پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹرعلی ظفر نے استعفے سیکرٹری سینیٹ کو پیش کئے پیش کردیئے ہیں منگل کو پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر نے بانی چیرمین عمران خان کی دہدایت پر پارٹی کے 21ارکان سینیٹ میں سے 17ارکان کے استعفے سیکرٹری سینیٹ سیدحسین کو پیش کئے جبکہ تین اراکین ،سینیٹرسلیم رحمان،سینیٹرسیف اللہ ابڑو،سینیٹرگردیپ سنگھ کے استعفے نہ آسکے جبکہ سینیٹرمرادسعیدتاحال حلف نہ اٹھاسکے ہیں اس موقع پر سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی چیرمین کی ہدایت پر تمام کمیٹیوں کی رکنیت اور چیرمین شپ سے احتجاجا مستعفی ہوئے ہیں کیونکہ پاکستان کے سب سے بڑی سیاسی جماعت کو دیوار سے لگایا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ ونوں اپوزیشن لیڈرز کو نکالا جاچکا ہے ایسے میں پارلیمانی نظام کی ساکھ سوالیہ نشان بن گئی ہے انھوں نے کہا کہ ہم پارٹی قیادت کے فیصلے کے پابند ہیں فی الحال ہم نے اپوزیشن لیڈرز کی نامزدگی نہیں کی انہوں نے کہاکہ بانی چیئرمین نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لئے محمودخان اچکزئی،سینیٹ میں راجہ ناصرکے نام دیئے ہیں فی الحال ہم نے پارٹی پالیسی کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی چیئرمین سینیٹ کو آگاہ نہیں کیا کیونکہ برطرف اپوزیشن لیڈرز جیلوں میں ہیں ان سے ایک طرح سے اظہار یکجہتی ہے انھوں نے کہا کہ آئے دن اپوزیشن کے خلاف غیر قانونی کاروائیاں کی جاتی ہے ہمارا پاس واحد آپشن یہی رہ جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات