پی ٹی آئی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ، حنیف عباسی

منگل 16 ستمبر 2025 20:25

پی ٹی آئی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ، حنیف عباسی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ۔ دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے لئے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹر سے ملکی اداروں کے خلاف زہر اگلاجا رہا ہے ۔ اقتدار کی خاطر یہ شخص دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا پی ٹی آئی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ انہوں نے ٹی ٹی آئی پی کو دوبارہ ملک میں لا کر بسایا دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کئے ۔ انہوں نے کہا ایک جماعت نے سازش کے تحت ملکی اداروں پر حملے کئے سوشل میڈیا پر اداروں اور فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کیا ، سازش کے تحت نو مئی کو ملک میں جلاو گھیراو کیا ، بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹر سے ملکی اداروں کے خلاف آج بھی زہر ا گلا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ اقتدار کے لئے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ۔ انہوں نے کہا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے نوے ہزار جانوں کی قربانیں دیں ۔ شہدا کی عظیم قربانیوں کی بدولت ملک میں امن و امان قائم ہے ۔ سیکیورٹی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے ادروں کی قربانیاں لازوال ہیں ۔ ملک میں دہشتگردوں اور انکے سہولت کار روں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان نے معرکہ حق میں دشمن کو شکست فاش دی ۔ دشمن شکست کے زخم ابھی بھی چاٹ رہا ہے۔ دوبارہ حملے کی جرات کی تو اس سے بڑی منہ کی کھانی پڑے گی ۔