بھمبر کے نواحی گاوں بھمبر رجانی میں راستے کے تنازع پر جھگڑا، خاتون ذخمی

بدھ 18 اپریل 2018 15:50

ؓ بھمبر۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) بھمبر کے نواحی گاوں بھمبر رجانی میں راستے کے تنازع پر جھگڑے میں خواتین آپس میں لڑ پڑیں ۔ ڈنڈے سوٹے اور ہتھوڑے چل گئے ۔ خاتون کا سر پھٹ گیا ۔ تھانہ بھمبر میں درخواست دائرپر پولیس نے میڈیکل رپورٹ کیلئے کہ دیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق بھمبر کے نواحی گاوں بھمبر رجانی میں راستے کے تنازع پر خواتین آپس میں لڑ پڑیں ملزمان امداد عارف ، قیوم ، مسجد جانے والے راستے میں دیوار بنا کر راستہ تنگ کر رہے تھے۔

بھمبرپولیس نے دو دن تک راستے میں تعمیر کرنے سے پابند کر رکھا تھا ۔ آج صبح پولیس کی پابندی کے باوجود ملزمان نے کام شروع کر دیا ۔ منع کرنے پر خواتین میدان میں آ گئی ۔ شمیم بی بی اور رقیہ بی بی نے فمیدہ فردوس پر شدید حملہ کر دیا جس سے فیمید ہ فردوس کا سر پھٹ گیا اور شدید زخمی ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تھانہ بھمبر میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ پولیس نے درخواست کا اندراج کر کے میڈیکل رپورٹ کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھمبر کو تحریک کر دیا ۔ اس موقع پر زخمی فمیدہ فردوس نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزمان با اثر ہیں اور تحصیلدار قیوم کی ایما پر بدماشیاں کر رہے ہیں اور راستہ بند کر رہے تھے منع کر نے پر ان کی خواتین نے حملہ کر کے مجھے زخمی کر دیا ہے۔ اعلیٰ احکام انصاف دلائیں۔