امیر مقام کی پشاور ہول سیل فوڈ گرین ڈیلرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے منتخب اُمیدواروں کو مبارکباد

بدھ 18 اپریل 2018 16:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) : مشیر برائے وزیر اعظم اور صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ۔ن انجینئر امیر مقام نے پشاور ہول سیل فوڈ گرین ڈیلرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے منتخب اُمیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر برادری نے صوبائی معیشت کی بہتری کے لئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایک پیغام میں انہوں نے جنرل سیکرٹری ہول سیل ڈیلرز شبیر حسین کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہول سیل ڈیلرز کسی بھی ملک کا اصل سر مایہ ہوتے ہیں اور کسی بھی مالی بحران سے نبٹنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔

ہول سیل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے منتخب امیدوار بشمول چیئرمین حاجی رامبیل، صدر عرفان پراچہ، جنرل سیکریٹری شبیر حسین و دیگر ممبران نے انجینئر امیر مقام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہول سیل ڈیلرز ایسوسی ایشن مسلم لیگ۔

(جاری ہے)

ن کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتی ہے اور اگلے الیکشن میں بھرپور حمایت کرے گی۔دریں اثناء شبیر حسین نے تمام تاجر برادری کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح تمام تاجر برادری نے اُن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ایسوسی ایشن اُن کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہے گی۔اُنہوں نے خاص طور پر صوبائی صدر انجمن تاجران جناب شرافت علی مبارک اور پشاور صدر انجمن تاجران حاجی محمد افضل و دیگر صدور انجمن تاجران پشاور کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :