شنگھائی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کا اجلاس 24اپریل کو بیجنگ میں منعقد ہوگا

بدھ 18 اپریل 2018 16:43

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کا اجلاس 24اپریل کو بیجنگ میں منعقد ..
اسلام آباد ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے وزراء خارجہ کا اجلاس 24اپریل کو بیجنگ میں منعقد ہوگا،وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ اجلاس میں رکن ملکوں کے مابین تعاون اور علاقائی و بین الاقوامی امور کو زیر بحث لایا جائیگا۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ئی اجلاس کی صدارت کرینگے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شیڈول کے مطابق جون میں چین میں منعقدہ ایس سی او سربراہ اجلاس کیلئے تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے بدھ کو معمول کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کیا۔ترجمان نے کہا کہ اجلاس میں روس، پاکستان،قزاخستان،کرغیزستان،تاجکستان،ازبکستان اور بھارت کے وزراء خارجہ اورسیکرٹری جنرل ایس سی او شرکت کرینگے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس سی او میں توسیع کے بعد یہ وزراء خارجہ سطح کا پہلا اجلاس ہے۔