امریکہ کیساتھ تعلقات پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تمام سطح پر رابطے جاری رکھنے کی ضرورت ہے، اعزاز احمد چوہدری

بدھ 18 اپریل 2018 17:09

امریکہ کیساتھ تعلقات پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہیں، دونوں ممالک کے ..
اسلام آباد ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکہ کیساتھ تعلقات پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہیں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز جان ہوپکنز یونیورسٹی واشنگٹن میں ’دنیا میں پاکستان کا مقام‘کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔سکول آف ایڈوانسڈ انٹر نیشنل سٹڈیزجان ہوپکنز یونیورسٹی اور لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ نے مشترکہ طور پر پاکستانی سفیر کو مدعو کیا تھا۔

سفیر نے پاکستان سٹڈی کو امریکہ ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے کوششوں پر دونوں جامعات مبارکباد دی۔عالمی سیاست میں تبدیلیوں کا زکر کرتے ہوئے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ نئے الائنسز ایک نئے ابھرتے ہو ئے عالمی آرڈر کی تشکیل کر ر ہے ہیں،پاکستان نے اپنی طرف سے ان چیلنجوں اوربدلتی صورتحال میں مثبت اقدامات اٹھائے اور دہشت گردی کو شکست دی ،اس کے علاوہ،ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے اور دنیا بھر سے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری دلچسپی لے رہے ہیں اور چیلنجوں کے باوجود جمہوری عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تمام سطح پر رابطے جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔دونوں ممالک افغانستان میں امن و استحکام کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے ملکر کا کر سکتے ہیں۔بعد ازاں سفیر نے کانفرنس کے شرکاء کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دیا۔

متعلقہ عنوان :