چین میں معمر افراد کے کالج کی مردوں کیلئے ماڈلنگ کلاسوں کا آغاز

بدھ اپریل 17:26

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) صوبہ ہی لونگ جیانگ میں معمر افراد(بزرگ شہریوں) کی ہربن یونیورسٹی نے اپنے معمر مرد طلباء کیلئے ایک نئے کورس کی پیش کش کی ہے جو اس سے قبل صرف’’مخلوط تعلیمی اداروں‘‘ میں دستیاب تھا،مقبول کورسز میں خطاطی،،موسیقی اور مصوری شامل ہیں، ان کورسوں میں دونوں جنسوں کے طلباء بڑی کشش رکھتے ہیں،اور اب فیشن ماڈلنگ کی کلاس پہلی مرتبہ صرف مردوں کیلئے دستیاب ہے،معلمہ ہانگ منگ نے کہا کہ یونیورسٹی کی خواتین طالبات کیلئے ماڈلنگ کے کورسز پیش کرنے کی طویل تاریخ ہے اور وہ بڑے پیمانے پر مقبول رہی ہیں،تاہم ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ہم نے مردوں کیلئے اس کورس کی پیش کش کی ہے،62سالہ ہانگ نے 4سال تک یونیورسٹی میں خواتین ماڈلنگ کورس پڑھا،خاتون معلمہ نے کہا کہ کلاس کے دوران میری خواتین ماڈلز کہیں تماشائیوں کو متوجہ کرتی تھیں اور مجھ سے اکثر پوچھا جاتا تھا کہ مردوں کیلئے یہ کورس کب شروع کیا جائیگا،اس سے مجھے دونوں اصناف کیلئے اسی پیش کش کرنے کا مہم جو آنہ خیال آیا۔

متعلقہ عنوان :