قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو، ملتان، حیدرآباد، کراچی بلیو اور ایبٹ آباد نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

بدھ 18 اپریل 2018 20:03

اسلام آباد ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ملتان، حیدرآباد، کراچی بلیو اور ایبٹ آباد نے قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیاہے، سیمی فائنل مقابلے 21 اپریل سے شروع ہوں گے، چیئرمین پی سی بی کے مشیر شکیل شیخ نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا، گروپ اے میں ملتان، ایبٹ آباد، آزاد جموں و کشمیر، کوئٹہ اوربہاولپور جبکہ گروپ بی میں کراچی بلیو، حیدرآباد، سیالکوٹ، لاڑکانہ اور ڈیرہ مراد جمالی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پہلا سیمی فائنل میچ ملتان اور حیدرآباد کی ٹیموں کے درمیان ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا سیمی فائنل کراچی بلیو اور ایبٹ آباد کے درمیان کراچی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، فائنل میچ 8 مئی کو کھیلا جائے گا۔