کوئٹہ ،انسداد دہشتگردی عدالت ون میں قتل کیس کی سماعت

مقدمہ میں نامزد رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران کی عدالت میں پیشی ،وکیل کی عدم حاضری پر کیس میں پیش رفت نہ ہوسکی،سماعت 25 اپریل تک ملتوی

بدھ 18 اپریل 2018 20:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) انسداد دہشتگردی عدالت ون میں قتل کیس کی سماعت ہوئی مقدمہ میں نامزد رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران عدالت میں پیش ہوئے سرکار کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر زاہد علی خان نے کیس کی پیروی کی ملزم کے وکیل کی عدم حاضری پر کیس میں پیش رفت نہ ہوسکی عدالت نے کیس کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔