شب ِ برات سے قبل قبرستانوں میں جاری انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائی:جان محمد بلوچ

بدھ 18 اپریل 2018 20:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا کہ انسانیت کی خدمت عظیم نیکی ہے شب برات پر قبرستانوں میں اپنے عزیز واقارب کی قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے آنے والے زائرین کوبلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری منصبی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ہمارے لئے باعث سعادت ونجات بھی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت،میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ شب ِبرات کے انتظامات کے سلسلے میں زائرین کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے محکمہ جاتی سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اپوزیشن لیڈر لالہ وحید الزمان،سپرنٹنڈنٹ انجینئر نصرالله میمن ،ڈائریکٹر ایم اینڈ ای اقبال ڈائری،ڈائریکٹر سولیڈ ویسٹ واثق ظفر ، ڈاریکٹر انفارمیشن سلیم خان ،محکمہ پارک اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے چیئرمین بلدیہ ملیر نے محکمہ پارک ،سولیڈ ویسٹ اور ایم اینڈ ڈی ڈپارٹ کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ شب برات پر زائرین کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے قبرستانوں میں جاری انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ شب برات پر اپنے پیاروں کی قبروں پر آنے والے لوگوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنانہ کرنا پڑے بلدیہ ملیر کی تمام مساجد ،امام بارگاہوں اور قبرستانوںکے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور خاص طور پر قبرستانوں میں عارضی اور مستقل روشنی کے مناسب انتظامات کئے جائیں زائرین کی سہولیات کیلئے بلدیہ ملیر کی جانب سے استقبالیہ کیمپ ،پینے کے صاف پانی کی سبیل اور طبی امدادی سینٹر قائم کئے جائیں،جس قبرستان پر پانی کی بورنگ کی ضرورت ہو وہاں پر فوری بورنگ کروائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :