جعفرآباد، پا نی کا بحران شد ت اختیار کرنے سیشہری بو ند بو ند کو ترس گئے

ٹینکر ما فیا کی چا ند ی، عو ام مہنگے دامو ں 50روپے کین جبکہ 12سو میں ٹینکر خرید نے پر مجبور ہو گئے شہر کو پانی سپلائی کیلئے صرف 10دن کا ذخیرہ با قی رہ گیا ،ذرائع محکمہ پی ایچ ای

بدھ 18 اپریل 2018 20:46

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) ڈیرہ اللہ یارمیں پا نی کا بحران شد ت اختیار کر گیا عوام بو ند بو ند کو ترس گئے ٹینکر ما فیا کی چا ند ی ہو گئی ڈیرہ اللہ یار اور گرونواح کی 2لا کھ نفوس پر مشتمل شہر کے مختلف علا قو ں میں پینے کے پا نی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے کینالو ں کی بھل صفائی کیلئے بندش اور محکمہ پی ایچ ای کے تا لا بو ں میں پا نی کا ذخیرہ کم ہو نے کی وجہ سے شہر کو پانی کی سپلا ئی بھی کم کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے شہید مردا کا لونی ، بلوچ کا لونی ، بگن با با محلہ ، نو نا ری محلہ ، تحصیل کا لونی سمیت دیگر علا قو ں میں پانی کی سپلا ئی نہ ہو نے کی وجہ سے علا قہ مکین پر یشانی کا شکار ہیں پا نی بحران کی وجہ سے شہر ی مہنگے دامو ں 50روپے کین جبکہ 12سو میں ٹینکر خرید کر استعما ل کر نے پر مجبور ہیں عوامی حلقو ںنے پانی کی کمی پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ منتخب نمائندوں نے عوام کے بنیادی مسائل پر تو جہ نہیں دی گئی اگر بڑھتی آبادی کو مد نظر رکھ کر تالابو ں کی تعمیر کر کے پانی ذخیرہ کیا جائے تو عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کر نا پڑئے مگر بد قسمتی سے اس جانب کو ئی توجہ نہیں دی گئی دوسری جانب محکمہ پی ایچ ای ذرائع کے مطابق شہر کو پانی سپلائی کیلئے صرف 10دن کا ذخیرہ با قی رہ گیا ہے تا ہم عوام کو ایک دن بعد دوسرے دن پانی فراہم کیا جا رہا ہے تا کہ بحران سے نمٹا جا سکے

متعلقہ عنوان :