پھلروان روڈ پر رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ، ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی

بدھ 18 اپریل 2018 21:03

بھیرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) پھلروان روڈ پر رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجہ میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بھیرہ کے محلہ فاضل امام کا نعمان افضل اپنے ساتھی نوید احمد کے ہمراہ رکشہ پر پھلروان جا رہا تھا کہ ان کا رکشہ بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی کو جا لگا جس سے نعما ن افضل موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ نوید احمد کو نازک حالت کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :