Live Updates

توقع ہے نواز شریف انٹرپول کی مدد لینے سے پہلے ہی واپس وطن پہنچ جائیں گے،محمود الرشید

بدھ 18 اپریل 2018 21:25

توقع ہے نواز شریف انٹرپول کی مدد لینے سے پہلے ہی واپس وطن پہنچ جائیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن روانگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف انٹرپول کی مدد لینے سے پہلے ہی واپس وطن پہنچ جائیں گے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز کے نام ای سی ایل میں نہ ڈال کر کے انہیں لندن روانگی کیلئے سہولت فراہم کی ہے انہوں نے کہا کہ اگر سابق وزیراعظم لندن میں بیمار اپنی اہلیہ کی تیمارداری کیلئے گئے ہیں تو پھر ان کے دورہ لندن پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے لیکن دونوں باپ بیٹی عین اس موقع پر لندن روانہ ہوئے ہیں جب ان کیخلاف نیب عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت ہیں انہوں نے کہا کہ لیگی رہنمائوں کے دورہ لندن کا مقصد اپنے کیخلاف دائرمقدمات کو طول دینے کی کوشش کرنا ہے اور اگر وہ واپس نہ آئے تو نیب لاہور اپنے دونوں ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے پر مجبور ہوگی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات