تھانہ لنڈیانوالہ پولیس ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گروہ تین ڈکیت گرفتار کرلئے

بدھ 18 اپریل 2018 22:05

فیصل آباد۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) تھانہ لنڈیانوالہ پولیس ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گروہ تین ڈکیت گرفتار کرلئے ۔ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر منظور احمد تھانہ لنڈیانوالہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چک نمبر 567 گ ب کے قریب غیر قانونی اسلحہ سے لیس ملزمان،ذیشان ولد عصمت اللہ، حمید اللہ خان ولد رفیع اللہ خان، اظہر حسین ولد خضرحیات اور،سلیم اللہ ولد حبیب اللہ کو گرفتار کرلیا ، ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان ڈکیتی اور اہزنی کی متعدد وارداتوںمیں ملوث ہیں ۔

متعلقہ عنوان :