خانیوال،شراب فروشوں کا شہری پر وحشانہ تشدد ،مونچھیں کاٹ ڈالیں ‘سڑک پر برہنہ کرکے گھسیٹتے رہے

بدھ 18 اپریل 2018 22:09

خانیوال۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پولیس کو شکایت لگانے کے شک پر شراب فروشوں کا شہری پر وحشانہ تشدد ،مونچھیں کاٹ ڈالیں ‘سڑک پر برہنہ کرکے گھسیٹتے رہے میڈیکل کی بنیاد پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق نواحی گائوں158/10Rکے رہائشی عبداللہ نے تھانہ صدر پولیس کو اندرا ج مقدمہ درج کے لئے درخواست میں موقف اپنایا کہ گزشتہ روز میں اپنی والدہ کی دوائی لینے کیلئے اڈا جنگل مڑیالہ گیا وہاں پر اکبر ،رمضان، اختر ودیگر آگئے اور کہاکہ ااج اسے پولیس کو ہماری شکایت کرنے پر جان سے مار دیں گے ایسی اثناء میں ملزمان نے مجھے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹنا شروع کردیا جس سے میں برہنہ ہوگیا ملزمان نے مختلف آلات سے مجھ تشدد کا نشانہ بنایا اور علاقے مکینوں کے سامنے میری مونچھیں بھی کاٹ دیں وجہ عناد یہ ہے کہ اکبر شراب فروخت کرتا ہے اسے شک تھا کہ میں نے اس کے خلاف پولیس کو مخبری کی ہے پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :