ڈیرہ مراد جمالی میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں جھگڑا، 2خواتین سمیت3افرادزخمی

بدھ 18 اپریل 2018 22:13

ڈیرہ مراد جمالی ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ڈیرہ مرا د جمالی کے علاقے میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران خواتین سمیت3افرادزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بدھ کو نصیرآباد کے علاقے نوتال میں دو قبائل کے درمیان زمین کے تنازعے پر لڑائی جھگڑے کے دوران لاٹھیاں لگنے سے 2خواتین سمیت تین افراد محمد اسلم ، مسماة بانکھی اور خدیجہ بی بی زخمی ہوگئیں پولیس نے زخمیوںکو فوری طورپر ہسپتال پہنچادیا اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :