پاک آرمی میں جونئیر کمیشنڈ آفیسر)نائب خطیب( کی بھرتی کے مواقع

جمعرات 19 اپریل 2018 00:40

سکھر۔18اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان آرمی میں جونئر کمیشنڈ افسران (نائب خطیب ) کی بھرتی کے لئے روبرو پیش ہو کررجسٹریشن کی آخری تاریخ 15مئی مقرر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

آرمی سلیکشن ایند ریکروٹمنٹ سینٹر پنوعاقل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جونئر کمیشنڈ آفیسر (نائب خطیب ) کی رجسٹریشن کے لیے دینی مدرسے سے درس نظامی (خاصہ ، عامہ ، عالیہ اور المیعہ ) ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق شدہ ، کم سے کم ایف اے /ایف ایس سی یا ان کے برابر ،روز مرہ امور میں عربی بول چال میںمہارت ، قرات ، حفظ اضافی تصور کیا جائیگا ، جبکہ طبی معیار 20سی28سال ،قد 5 فٹ3انچ اور فوجی امیدوار کے لئے عمر 22سے 35سال ،نوکری ایک سے سولہ سال تک مقرر کی گئی ہے مذکورہ اہلیت رکھنے والے خواہشمند امیدوار 16اپریل سے 15مئی 2018تک آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوعاقل کنٹونمنٹ میں خود روبرو پیش ہو کررجسٹرکراسکتے ہیں ، مزید معلومات کے لیے بھرتی سینٹر کے ٹیلیفون نمبر 071-5805599اور موبائل نمبر0303-3573741پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :