سعودی عرب، ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

جمعرات 19 اپریل 2018 11:00

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق عسیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہلال احمر کے ترجمان محمد الشہری نے کہ کبری الدرب جانے والے البتیلہ روڈ پر دو گاڑیوں میں ٹکر کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

گاڑی پر سوارتمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ ہلال احمر کے اہلکاروں نے زخمیوں کو رجال المع سپتال منتقل کردیا ہے ۔ حادثہ کی تحقیقات جاری ہیں۔