سعودی عرب، 24 مزدوروں کے بقایا جات کا تنازع حل

جمعرات 19 اپریل 2018 11:10

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے نجی ادارے میں کام کرنے والے 24 مزدوروں کے بقایاجات کا تنازع طے کرا دیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق وادی الدواسر میں مکتب العمل کے ڈائریکٹر مناحی القحطانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مزدوروں کی شکایت کی حقیقت دریافت کرنے اور شکایت کی سچائی سامنے آجانے کے بعد نجی ادارے کے نمائندے کو طلب کیا گیا ان پر واضح کیا گیاکہ اگر ملازمین کی تنخواہ نہ دینے کی صورت میں ادارے کے خلاف مقررہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس کے بعد مزکورہ کمپنی کے ملازمین کو واجبات ادا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مملکت میں ملازمین کو تنخواہیں نہ دینے کے حوالے سے کسی بھی ادارے کو استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔ القحطانی نے مزید بتایا کہ وزارت محنت ملازمین کی تنخواہوں کی برطرف ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے نہ صرف قواعد و ضوابط جاری کئے ہیں بلکہ مارکیٹ کوجدید خطوط پر استوار کرنے اور محنت مزدوری کا ماحول بہتر بنانے کے لئے بھی مسلسل کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :