مسجد قبا کے صحن میں رقص کادعویٰ

جمعرات 19 اپریل 2018 11:10

مسجد قبا کے صحن میں رقص کادعویٰ
مدینہ منورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) سعودی وزارت اسلامی امور نے کہا ہے کہ مسجد قبا کے قریب رقص کا دعویٰ غلط ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق مدینہ منورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت اسلامی امو ر کے ترجمان ماجد المحمدی نے واضح کیا کہ ایسا کوئی پروگرام مسجد قبا کے بیرونی صحن میں نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جاری کی گئی مذکورہ وڈیو کلپ مسجد قبا کے لئے مختص پارکنگ لاٹس کی ہے جبکہ یہ جگہ وزارت کے دائرہ اختیار میں بھی نہیں آتی۔ انھوں نے کہا کہ وڈیو میں ترک شہری اسرا و معراج کے جشن کے طور پر مخصوص قسم کا رقص اور طبلہ بجایا کر نظمیں پڑھ رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :